ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیپال کے وزیر اعظم اولی موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیلئے بلائی کل جماعتی میٹنگ

نیپال کے وزیر اعظم اولی موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیلئے بلائی کل جماعتی میٹنگ

Tue, 08 Dec 2020 22:42:16    S.O. News Service

کھٹمنڈو، 8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) حکمراں نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے اندر دھڑے بندی سے چیلنجوں اور باہر بادشاہت کے حامیوں کا سامنا کررہے وزیراعظم اولی نے موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کو میٹنگ بلائی۔

انہوں نے ملک میں کووڈ 19 کی وبا اور آئین مخالف سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فریقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اولی کے پریس مشیر سوریہ تھاپا نے بتایا کہ یہ میٹنگ دن کے 11 بجے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ بلووتار میں شروع ہوئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اولی نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں کووڈ 19 وبا کی وبا اور غیرآئینی اور پرتشدد سرگرمیوں کے خلاف اظہار یکجہتی کریں۔ تھاپا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ وزیر اعظم نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ کوڈ 19 کے خلاف یکجہتی کریں، جمہوری کامیابیوں کا تحفظ کریں اور غیر آئینی اور پرتشدد سرگرمیوں کے خلاف ساتھ دیں۔

اس میٹنگ میں این سی پی، اہم اپوزیشن نیپالی کانگریس، جنتا سماج وادی پارٹی، راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی، راشٹریہ جان مورچہ اور نیپال ورکرز اور کسان پارٹی کے سینئر لیڈران شریک ہوئے۔ اس میٹنگ کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کچھ تنظیمیں بادشاہت کی حمایت میں دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکال رہی ہیں۔ یہ تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں کہ ملک میں بادشاہت اور نیپال کو ایک بار پھر ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔ سابق بادشاہ گیانیندر کی حمایت اور نیپال کو ایک بار پھر ہندو قوم بنانے کے مطالبے کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔

اولی کو پارٹی کے اندر بھی دباؤ کا سامنا ہے اور سابق وزیر اعظم پشپ کمال دہل پراچنڈا کے زیرقیادت ایک حریف کیمپ نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔


Share: